پاکستان نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن پر عالمی عدالت میں جواب جمع کردیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر اپنا تحریری جواب دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا کے عہدے پر فائز ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نے پاکستان کی جانب سے جواب جمع کرایا ہے۔

یہ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں پہلا جواب ہے، جب کہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر دوسرا جواب ہے۔

پاکستان کی جانب سے 400 صفحات پر مشتمل جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیتے ہوئے بھارت کے تمام اعتراضات پر بات کی گئی ہے۔

اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جمع کرایا گیا حالیہ جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں