بالی ووڈ کے تینوں بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نئی دہلی میں جاری طلبہ احتجاج کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
طلبہ احتجاج:نصیر الدین شاہ نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ناقدین کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بااثر فنکار ہونے کے باوجود انہوں نے نہ صرف موجودہ طلبہ احتجاج بلکہ کسان تحریک، شہریت ترمیمی قانون (CAA)، #MeToo تحریک اور دیگر حساس قومی معاملات پر بھی کھل کر کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا، جس کے باعث ان کی خاموشی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں اس بحث نے زور پکڑ لیا ہے کہ آیا بالی ووڈ اب سیاسی معاملات پر پہلے سے زیادہ کھل کر اظہارِ رائے کرنے لگا ہے یا پھر فلمی صنعت اب بھی بڑے ستاروں کی خاموشی اور چند آوازوں کے احتجاج کے درمیان تقسیم کا شکار ہے۔
نئی دہلی: پیپر لیکس پر مودی حکومت کے خلاف احتجاج، راہول گاندھی گرفتار
یاد رہے دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرے کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) اور مختلف طلبہ تنظیموں کی جانب سے نیشنل ایلیجیبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) میں مبینہ بے ضابطگیوں، تعلیمی اصلاحات اور وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر جاری ہیں۔
ان مظاہروں کے دوران سماجی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال بھی جاری رہی، جبکہ پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا۔
اپوزیشن رہنما راہول گاندھی بھی احتجاج میں شریک ہوئے، جنہیں مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا گیا۔
