ایران کی ایک بار پھر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیش کش

ali larijani

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی(ali larijani) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت اچھا استقبال ہوا، سب کا شکر گزار ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ،اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہماری حمایت کی،پاکستانی عوام کے بہت شکر گزارہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں،ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے تیارہے۔پاکستان خطے کا اہم اور بہت ذمہ دار ملک ہے، قیام امن کے لیے ایران کردار اداکرتا رہے گا۔ایران اور پاکستان فلسطین میں قیام امن کے لیے پر عزم ہیں،چاہتے ہیں مسئلہ فلسطین کا پرامن حل نکلے۔

پاک افواج کی بہادری اور کامیابی قابلِ تعریف ہے،ڈاکٹر لاریجانی

پاکستان میں صدر،وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ، پاکستان اور ایران ہر مشکل وقت میں ساتھ رہے ہیں۔ قیام امن کے لیے سب کو کردار ادا کرناہوگا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp