فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

field marshal

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون، علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ایران کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فیلڈ مارشل

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جیو پولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے خطے میں امن کو یقینی بنانے میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp