سعودی عرب میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

پاکستان ہتھیاروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں شامل

ریاض: سعودی عرب میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

طیارہ سعودی عرب کے شہر عسیر کے قریب جمعہ کو علی الصبح 4:41 پر حادثے کا شکار ہوا۔

عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ نورنیڈو طیارہ تربیتی مہم سے واپس ائیر بیس کی طرف آ رہا تھا لیکن اچانک فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ خوش قسمتی سے حادثے میں دونوں ہواباز محفوظ رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق طیارہ یمن میں اتحادی فوج کے زیر استعمال تھا۔


متعلقہ خبریں