پیرس، فرانس میں ایک شخص نے سڑک پر موجود راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ نے بتایا کہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ واقعہ 35 منٹ تک جاری رہا۔
وزیر داخلہ کے مطابق حملہ آور نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی اور اپنی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
بھارتی افواج میں خواتین کیساتھ جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا انکشاف
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے، تاہم حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ دانستہ حملہ ہو سکتا ہے۔
پولیس اور فرانسیسی سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور حملہ آور سے تفتیش جاری ہے۔
