فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہاہے کہ اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی یقینی بنائیں گے، شہبازشریف
پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ہم شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے بے حد شکر گزار اور مقروض ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں، آپ شہداء کے وارث ہیں، اپنی زندگی کو ان کی یاد کے شایانِ شان بنائیں،آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ دنیا کی ایک عظیم اور باوقار فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جو کسی سے کم نہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر Asim munir نے کہاکہ یاد رکھیں، ہمارے دشمن اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہمارے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں، پاکستان کا دفاعی نظریہ کریڈیبل ڈیٹرنس اور دائمی تیاری پر مبنی ہے، جس میں تمام صلاحیتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں عارضی توسیع
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دو دہائیوں تک سب کنوینشنل میدانِ جنگ میں آزمودہ یہ پیشہ ور فوج روایتی میدان میں بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا۔
جنگ میں ہمارے ہتھیار دور تک پہنچ کر زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہوئے بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کر دیں گے،دشمن کو پہنچائے جانے والے فوجی و اقتصادی نقصانات بھارت کی توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان ‘جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں ‘ ہے، پاکستان کے ساتھ بنیادی مسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کریں۔
فیلڈ مارشل نے کہاکہ ہم آپ کی بیان بازی سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی سی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دیں گے، آنے والی کشیدگی کی ذمہ داری، جو کہ بالآخر پورے خطے اور اس سے باہر کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے، پوری طرح سے بھارت پر عائد ہو گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
انہوں نے کہا کہ دنیا، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے تشدد کے استعمال، جیسے محرکات کی واضح تبدیلی دیکھ رہی ہے، پاکستان خطے میں کامیابی سے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے، عالمی طاقتوں بالخصوص مسلم ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مستقل طور پر خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کا ثبوت دیا ہے،ہماری مسلح افواج دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بڑی تعداد میں شامل ہوتی ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ پاکستان خطے میں کامیابی سے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بڑی تعداد میں شامل ہوتی ہیں۔
انہوں نے سعودی عرب سے ہونے والے معاہدہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دفاعی معاہدہ پاکستان سعودی بھائی چارے کو تقویت دیتا ہے، معاہدہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم ہے، ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے اپنی خدمات پیش کرنا اعزازہے۔
افغانستان کا سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار، پی سی بی کا ردعمل آ گیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے پرامن عمل میں بھی کردار ادا کیا، دیگر تمام مسلم ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، ہمیں چین کے ساتھ اپنی تاریخی اور اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دوستی پر فخر ہے،انہوں نے امریکا کے ساتھ مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو دوبارہ متحرک کرنا خوش آئند پیشرفت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بھارت دہشت گردی کو ترجیحی پالیسی کے طور پر جاری رکھے ہوئے ہے، فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج کو ہائرڈ گنزکے طور پر استعمال کرنا دشمن کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کرتا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال بھی اتنا ہی پریشان کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کی بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں، طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں، یہ پراکسیز پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کیلئے افغان سرزمین استعمال کر تی ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ روایتی میدان میں جیت کی طرح پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔
امریکی صدر کا پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرانے کا عندیہ
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی، جبر اور مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے، انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کب تک ظلم و جبر کا شکار رہیں گے اور حق خود ارادیت سے محروم رہیں گے؟ پاکستان کشمیر سے متعلق اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم وردی میں ملبوس لوگ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہیں اوررہیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قرآن مجید کی سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 کا حوالہ دیا، بے شک اللہ تو ان کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، سورۃ الصف۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے تصورات حقیقت سے زیادہ وزن رکھتے ہیں اور آدھے سچ حقائق سے زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں، جعلی خبروں اور غلط معلومات پر مشتمل انفارمیشن ڈس آرڈر کے ذرائع کا شکار نہ بنیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ چیلنجز کا حوصلے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا، ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کو صحیح منزل کی طرف لے جائیں، پاکستان کا پرچم انشاء اللہ بلند رہے گا کیونکہ اس کے محافظ یعنی پاکستانی قوم کبھی ناکام نہیں ہوتی۔
