افغانستان کرکٹ بورڈ کے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ afghanistan cricket board کا کہنا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والی پاکستان میں سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گا، اس سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان نے شریک ہونا تھا۔
افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا
افغانستان کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق نومبر میں ہو گی۔
پی سی بی PCB کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے انکار کے بعد تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات کئے جا رہے ہیں، بہت جلد اس حوالے سے فیصلہ کر دیا جائے گا۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ابسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کی جگہ زمبابوے کی شمولیت کا امکان ہے، اب یہ سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کی توقع ہے۔
افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے کھلی جارحیت کی، شاہد آفریدی
سہ ملکی سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے اب اس کے نئے شیڈول کا اعلان جلد ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔اس سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ تیسری ٹیم کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

