شعیب اختر جیسا باؤلر نہ کبھی آیا نہ آئے گا، سابق بھارتی کرکٹر

Munaf Patel

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل نے کہا ہے کہ شعیب اختر جیسا باؤلر نہ آیا اور نہ ہی کبھی آئے گا۔

سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل کا شعیب اختر کے حوالے سے دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جس میں وہ شعیب اختر کی قابلیت کا اعتراف کرتے نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر سے پہلے اور شعیب اختر کے بعد اس جیسا باؤلر نہیں آئے گا۔ جس باؤلر کے دونوں گھٹنے ختم ہوں اور پھر بھی وہ 155 کی رفتار سے بال کرواتا ہے۔ تو اس کو میں پاگل پن ہی کہوں گا۔

مناف پٹیل نے کہا کہ آپ ایشیا کی کنڈیشن پے اتنا لمبا کیرئر نہیں لے کے جاسکتے اور فاسٹ باؤلر کا کیرئر بھی شاٹ ہی ہوتا ہے۔ لیکن شعیب اختر نے 1997 سے لے کر 12-2011 تک کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر میں جنون اور پاگل پن تھا۔ اور وہ اپنی باؤلنگ کی بہتری کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،قومی کرکٹر سدرہ امین قصوروار قرار

واضح رہے کہ مناف پٹیل ایک سابق ہندوستاؤنی کرکٹر ہیں۔ جنہوں نے تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیلی ہے۔ نومبر 2018 میں مناف پٹیل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp