ملک میں شرح خواندگی 61 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق مردوں کی شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی 54 فیصد ریکارڈ کی گئی ،شہری علاقوں میں شرح خواندگی 74 فیصداور دیہی علاقوں میں 55 فیصد رہی۔
شہروں میں مردوں کی خواندگی 81 فیصد اور خواتین کی 68 فیصد تک پہنچ گئی،دیہی علاقوں میں مردوں کی شرح خواندگی 67 فیصد جبکہ خواتین کی 44 فیصد ہے۔

سروے کے مطابق پنجاب 68 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں شرح خواندگی 58، 58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان میں شرح خواندگی تمام صوبوں سے کم 49 فیصد رہی ،شہری پنجاب میں شرحِ خواندگی 78 فیصد تک پہنچ گئی ہے،دیہی سندھ میں شرح خواندگی 39 فیصد رہی۔
