پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک حالیہ عوامی تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد صارفین نے ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خوشخبری کی چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔
کم عمری میں اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیلم منیر شادی کے بعد سے زیادہ تر دبئی میں مقیم ہیں اور ان دنوں شوبز سرگرمیوں سے نسبتاً دور نظر آتی ہیں۔ وہ صرف چند مخصوص تقریبات میں ہی عوامی طور پر سامنے آتی ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں انہوں نے ایک تقریب میں رائل بلیو رنگ کے خوبصورت لباس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے افتتاحی ربن کاٹا، شرکاء اور مداحوں سے خوشگوار موڈ میں ملاقاتیں کیں اور تصاویر بھی بنوائیں۔
اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے یہ اندازے لگانا شروع کر دیے کہ اداکارہ شاید اپنے پہلے بچے کی منتظر ہیں، جس کے بعد نیک تمناؤں، دعاؤں اور مبارکبادوں کے کمنٹس آنا شروع ہو گئے۔

تاہم، نیلم منیر یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا اعلان سامنے نہیں آیا ہے، جس کی وجہ سے یہ خبریں فی الحال صرف قیاس آرائیوں تک ہی محدود ہیں۔
