جوہانسبرگ کے قریب واقع ایک کچی آبادی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
جنوبی افریقی پولیس کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب 10 سے زائد مسلح حملہ آوروں نے انفارمل سیٹلمنٹ (کچی آبادی) پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
جنوبی افریقی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش تیز کر دی ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔
