ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔
ایک دن میں سونے کے نرخ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سونا 12 ہزار 627 روپے سستا ہو گیا ہے۔
قیمت میں اس کمی کے بعد سونے کے نئے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے ہو گئے ہیں۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 364 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 126 ڈالر 27 سینٹ سستا ہونے سے نئی فی اونس قیمت 4200 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ چاندی کے نرخ 385 روپےکم ہونے سے فی تولہ قیمت 6929 روپے ہو گئی ہے۔
قیمتوں میں یہ نمایاں کمی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آئی ہے، جس سے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔
