افغانستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ، بنگلہ دیش نے کلین سویپ کر لیا

bangladesh

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو وائٹ واش کر دیا۔ 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سیف حسن کی ناقابلِ شکست 64 رنز کی اننگز کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش نے ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بنگلہ دیش کے  شریف الاسلام، محمد سیف الدین، نسیم احمد اور رشید حسین نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے سیریز میں تین صفر سے کلین سویپ مکمل کیا، سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے 4 وکٹ اور دوسرے میچ میں 2 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp