انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے، جہاں ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلینڈ کی قیادت تجربہ کار بلے باز Joe Root کو سونپ دی گئی ہے، جو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
کینسر میں مبتلا سابق کرکٹر کیتھ پائپر زندگی کی بازی ہار گئے
اس غیر متوقع پیش رفت نے انگلش ٹیم کی تیاریوں کو متاثر کیا ہے کیونکہ بین اسٹوکس نہ صرف کپتان بلکہ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر بھی سمجھے جاتے ہیں۔
دوسری جانب جو روٹ ماضی میں بھی انگلینڈ کی قیادت کر چکے ہیں اور ان کے پاس کپتانی کا وسیع تجربہ موجود ہے۔
