وفاقی حکومت نے بجٹ 2026-27 میں فائلرز کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے جائیداد کی خریداری اور فروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق فائلرز کے لیے جائیداد خریدنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کر دی گئی ہے۔
بجٹ میں آئی ٹی برآمدات پر ٹیکس رعایت برقرار رکھنے کی تجویز
اسی طرح جائیداد فروخت کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس 5.5 فیصد سے کم کرکے 2.75 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھے گی، کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی اور معیشت میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں 18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر رہے ہیں۔
