انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2027 کے ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹورنامنٹ کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے، یہ ورلڈکپ اکتوبر اور نومبر 2027 کے دوران منعقد ہوگا۔
بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت اور پاکستان سے میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
ورلڈکپ کے مجموعی طورپر54 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 44 میچز جنوبی افریقا کے مختلف شہروں میں ہوں گے، جب کہ زمبابوے اور نمیبیا میں بالترتیب 10 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا جبکہ زمبابوے اس سے قبل 2003 میں بھی شریک میزبان رہ چکا ہے، جنوبی افریقا کو 2003 کے بعد ایک مرتبہ پھرورلڈکپ میزبانی کا موقع ملا ہے۔
شائقینِ کرکٹ اس تاریخی ٹورنامنٹ کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں ایک بار پھر عالمی ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔
