میکسیکو فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں فٹبال کا جادو آج کل سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
مگر میکسیکو کے عوام کی توجہ فٹبال سے بھی زیادہ ایک اور شے نے کھینچ لی جو آج کل اسٹار فٹبالرز سے بھی زیادہ مشہور ہو چکی ہے۔
یہ ‘مرلن’ نامی ایک دو سالہ بطخ ہے، جو میکسیکن ٹیم کی جرسی اور موزے پہنے ہوئے ساؤتھ افریقا کے خلاف میچ دیکھنے آئی تھی۔
یہ فٹبال کا افتتاح میچ تھا جسے میکسیکو نے جیت لیا تھا۔ جشن منانے والوں میں یہ بطخ بھی شامل تھی، جسے میکسیکو سٹی کی سڑکوں پر دیکھا گیا اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
From street fairs to World Cup fame, Merlin the duck is stealing hearts across Mexico! 🦆⚽ Wearing his Mexico jersey and waddling through celebrations in Mexico City, this feathered fan has become the tournament’s most unexpected viral mascot. ❤️🔥
Who knew one of the biggest… pic.twitter.com/AP1acXVcCu
— Bolt+ (@boltplus) June 16, 2026
میکسیکو سٹی کی گلیوں میں گھومتے ہوئے مرلن کی تصاویر اور ویڈیوز نے لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، اور صارفین نے اسے ورلڈ کپ کا “غیر سرکاری میسکوٹ” قرار دینا شروع کر دیا۔
مرلن دراصل مقامی خاتون کارلا گومیز کی پالتو ہے، جو ہر ہفتے اپنے بیٹے کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں مشروبات فروخت کرتی ہیں۔ مرلن ہمیشہ ان کے ساتھ رہتا ہے اور پہلے ہی مقامی سطح پر کافی مشہور تھا۔
گومیز نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ “ہم اس بطخ کو گھر پر اکیلا نہیں چھوڑتے، یہ ہمارے لیے بچے جیسا ہے۔ اب یہ ہمارا ہیرو بن گیا ہے۔”
A duck wearing a Mexico kit.
I’m moving to Mexico immediately 😂🇲🇽 pic.twitter.com/RRFTAFGZMt
— Out of Context Football Manager (@nocontextfm1) June 12, 2026
یہ بطخ اکثر الامیڈا سنٹرل اور پیلس آف فائن آرٹس جیسے مشہور مقامات پر دیکھی جاتی ہے، جہاں لوگ اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب مرلن نے عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کر لی ہے، اور حال ہی میں اس نے فیفا کے نمائندوں کے ساتھ ایک کمرشل شوٹ میں بھی حصہ لیا۔
گومیز خاندان کو امید ہے کہ مرلن ٹیم کے لیے خوش قسمتی لائے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب میکسیکو تیسری بار ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے (پہلے 1970 اور 1986 میں بھی میزبان رہ چکا ہے)۔
