فیفا ورلڈ کپ 2026 میں امریکی سرزمین پر ایرانی قومی ترانے کی گونج اور اسٹیڈیم میں لہراتے پرچموں نے ایرانی سپورٹرز کا جوش و جذبہ بڑھا دیا۔
گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے لاس اینجلس کے میدان میں اتری تو منظر دیکھنے کے قابل تھا۔
This is what Trump tried to avoid
A historic and symbolic moment:
Raising the Iranian flag on American soil, in a scene carrying strong political and moral messages, which is what the American President Trump sought to avoid.#sheikhmdhossain#IStandWithIran pic.twitter.com/yE2DjuShaq— Sheikh Md. Hossain (@mzuhossain1) June 16, 2026
میچ شروع ہوتے ہی اسٹیڈیم میں ایرانی قومی ترانے کی گونج سنائی دی اور سرکاری پرچم لہرایا گیا، جس سے ایرانی سپورٹرز کا جوش دیدنی ہو گیا اور انہوں نے اپنی ٹیم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے اس منظر نے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی کافی توجہ حاصل کی اور مختلف ردِعمل سامنے آئے۔
واضح رہے کہ ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر ہوا تھا۔
