ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پہلے ہی میچ کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر قومی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان ویمن ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل نہ کر سکی اور ایک اوور پیچھے رہی، جس کے باعث ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
بھارتی کھلاڑیوں کو سری لنکا اے سے شکست برداشت نہ ہوئی، ہاتھا پائی پر اتر آئے
کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹیم کی جانب سے غلطی تسلیم کرتے ہوئے عائد کردہ سزا قبول کرلی، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، جہاں روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ میں کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔
