امریکی عدالت نے فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کا پرانا پرچم لہرانے پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے معزول ایرانی شاہ کے دور کا ایرانی پرچم لہرانے پر فیفا کی عائد پابندی کے حق میں فیصلہ دیا۔
عدالت نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ میچز کے دوران اسٹیڈیم میں صرف ایران کا موجودہ قومی پرچم ہی لہرایا جا سکے گا۔
فٹبال ورلڈ کپ، فیفا کی ایران کو بڑی پیشکش
واضح رہے ایران کے سابق شاہی دور سے منسلک علامتی پرچم ایران کے سرکاری پرچم سے مشابہت رکھتا ہے تاہم اس میں شیر اور سورج کا نشان شامل ہے جو 1979ء کے عوامی انقلاب سے قبل شاہی دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
