ایران کا ایٹمی ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک ہے، ٹیمی بروس 

ٹیمی بروس

واشنگٹن، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کا بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک ہے۔

ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ ایران حملے سے قبل یورینیم کی افزودگی کررہا تھا اوراسے دوبارہ عالمی اداروں سے تعاون کرنا ہوگا کیونکہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیارنہیں ہونے چاہئیں۔

ایئر چیف کا امریکا کا تاریخی دورہ، پینٹاگون، محکمہ خارجہ اور کیپیٹل ہل میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کا غیرتعاون ناقابل قبول ہے اور حماس نے بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور حالات معمول پر لانے کے لیے اسے ہتھیار ڈال کر یرغمالی رہا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے صدرٹرمپ کے عرب شراکت داروں کے ساتھ غزہ کی تعمیر نو کے عزم اور روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں کا بھی ذکرکیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں