ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 289 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
