مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا۔
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 519 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی تھوک مارکیٹ میں 344 روپے جبکہ پرچون سطح پر 358 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے اور فی درجن انڈوں کی قیمت 230 روپے کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔
فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 353 روپے فی کلو ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 230 روپے ہے۔
