پیرس: میکرون سے متعلق ایک کتاب میں کہا گیا ہے کہ ایرانی اداکارہ کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر اہلیہ نے میکرون کو تھپڑ مارا۔
فرانس کے صدر میکرون سے متعلق ایک نئی سیاسی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی نژاد فرانسیسی اداکارہ گلشفتے فرہانی کو بھیجے گئے نجی پیغامات پر ان کی اہلیہ شدید برہم ہوگئی تھیں، جس کے بعد طیارے میں دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صحافی فلوریان تاردیف کی نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر میکرون اور اداکارہ گلشفتے فرہانی کے درمیان کئی ماہ تک نجی پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا، کتاب میں الزام لگایا گیا ہے کہ بریجیت میکرون نے شوہر کے موبائل میں اداکارہ کو بھیجا گیا ایک پیغام دیکھا، جس میں مبینہ طور پر لکھا تھا میں آپ کو بہت خوبصورت سمجھتا ہوں۔
Footage shows First Lady Brigitte Macron appearing to slap President Emmanuel Macron moments before their arrival in Hanoi, Vietnam on May 25.
The incident, captured inside the presidential aircraft, has stirred speculation as the French leader begins a high-stakes diplomatic… pic.twitter.com/rIZSDgWeDM
— TRT World (@trtworld) May 26, 2025
رپورٹ کے مطابق مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2025 میں ویتنام کے دورے کے دوران صدارتی طیارے میں اسی معاملے پر میکرون اور ان کی اہلیہ کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بریجیت میکرون کو صدر کے چہرے پر ہاتھ مارتے دیکھا گیا تھا۔
موریطانیہ کی خاتون اول کا اسلامی روایات کے تحت فرانسیسی صدر سے ہاتھ ملانے سے گریز،ویڈیو وائرل
تاہم فرانسیسی صدارتی حلقوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر میکرون اور ایرانی اداکارہ کے درمیان کسی نامناسب تعلق کا کوئی ثبوت موجود نہیں، میکرون پہلے بھی وائرل ویڈیو کو مذاق قرار دے چکے ہیں۔
