کمشنرکراچی کی جانب سےآٹےکی قیمت کا تعین کردیا گیا۔
ڈھائی نمبرآٹےکی ریٹیل قیمت 113روپےمقررکردی گئی،فائن آٹےکی ریٹیل قیمت 121روپے جبکہ ہول سیل قیمت 118روپےکلومقررکی گئی ہے۔
گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی، آٹا بھی مہنگا
اسی طرح چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 145روپے ہوگی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
قبل ازیں 4 فروری کو ڈھائی نمبرآٹےکی ریٹیل قیمت 107روپے جبکہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 130روپےمقررکی گئی تھی۔
مختلف شہروں میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا
اسی طرح 4 فروری کو فائن آٹےکی ریٹیل قیمت 115روپے جبکہ ہول سیل قیمت 112روپےکلومقرر کی گئی تھی۔
