حکومت نے شہریوں کی آسانی کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے نظام کو یکساں کر دیا۔
وزارت داخلہ نے بیرون ملک جانے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کی آسانی کیلئے پہلی بار ملک بھر کے شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے نظام یکساں کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ڈیٹا یکجا کر دیا گیا، اب شہریوں کو الگ الگ صوبوں کے بجائے صرف نیشنل پولیس بیورو سے ہی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑے گا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نیشنل پولیس بیورو میں پاکستانیوں کا مرکزی ریکارڈ محفوظ کر لیا گیا، اب ملک بھر کے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ ایک جگہ سے جاری کیا جائے گا۔
یو اے ای سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبریں گمراہ کن ہیں، طلال چودھری
پولیس کی جانب سے ویری فکیشن کا عمل اب تیزی سے مکمل ہو گا کیونکہ اب اسے مرکزی نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، شہری گھر بیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
