کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مگسی نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اس وقت مختلف مشکلات کا سامنا ضرور ہے تاہم لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن پارٹی اپنی سیاسی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مستقبل میں بھی اہم سیاسی کردار ادا کرے گی۔
این آر او کے ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کو واپس اسی جگہ آنا ہوگا،طلال چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے معاملات اور سیاسی صورتحال کی بہتر وضاحت صرف بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان ہی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور اس کی سیاست کے بارے میں منفی تاثر درست نہیں ہے۔
خالد مگسی نے سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں صوبے میں سیکیورٹی کے بغیر آزادانہ نقل و حرکت ممکن نہیں رہی، جو ایک تشویشناک امر ہے۔
