بھارت کی معروف اداکارہ تبو نے بالی ووڈ میں خواتین کودرپیش مسائل کا پردہ چاک کردیا۔
تبو نے بالی ووڈ انڈسٹری میں خواتین کے لیے عمر کو لے کر موجود سخت رویوں اور دباؤ پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں اکثر خواتین کی عمر کو ان کی صلاحیت سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
ایک انٹرویو میں تبو کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر آپ کی عمر کے بارے میں آپ سے بھی زیادہ فکر کرتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ آپ کو بار بار آپ کا عکس دکھانا چاہتے ہیں حالانکہ ہر کسی کے گھر میں آئینہ موجود ہوتا ہے۔ ان کے مطابق عمر کوئی اچانک آنے والی چیز نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل اور روزمرہ کا تجربہ ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ انڈسٹری میں خواتین کو اکثر یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اصل وجہ بتانے کے بجائے بہانے بنائیں، جیسے شیڈول کی مصروفیت۔
انہوں نے کہا کہ ان کو کہا جاتا ہے کہ کسی فلم کو نہ کرنے کی اصل وجہ نہ بتائیں، صرف تاریخوں کا بہانہ کریں اور بات ختم کردیں لیکن میں نے یہ کبھی نہیں سمجھا اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تو میں صاف کہہ دیتی ہوں۔
مندانا کریمی نے 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا
تبو نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کھل کر کرتی ہیں اور کسی بھی پروجیکٹ کو مسترد کرنے میں اصل حقیقات کو ترجیح دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ تبو کی حالیہ فلم ’بھوت بنگلا‘ ریلیز ہو چکی ہے اور وہ نگرانجنا اککینی کی فلم ’کنگ100‘ کی شوٹنگ کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی کہانی بالی وڈ انڈسٹری میں خواتین کی جدوجہد اور ان کے لیے معیار کی سختیوں کی عکاسی کرتی ہے۔
