وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ یو اے ای سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبریں گمراہ کن ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چودھری نے متحدہ عرب امارات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مخصوص مسلک کے لوگوں کو یو اے ای سے نکالے جانے کی بات درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے حوالے سے ایک منفی بیانیہ بنایا جا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ طلال چودھری کے مطابق حکومت نے مختلف ممالک کے ساتھ ویزا فری انٹری کے معاہدے کیے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی ایسا معاہدہ موجود ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر تنقید کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ موجودہ دور کا موازنہ اپنے دور حکومت سے کریں۔
افواجِ پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے بعد سب سے زیادہ ترسیلات زر متحدہ عرب امارات سے پاکستان موصول ہوئیں جو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا ثبوت ہیں۔
