کیلیان ایمباپے نے انکشاف کیا ہے کہ ہسپانوی کلب ریال میڈرد میں نئے کوچ الورو اریبلوا کے تحت ان کا کردار پہلے کے مقابلے میں محدود ہو گیا ہے۔
فرانسیسی اسٹار فٹبالر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیم کے نئے سسٹم اور حکمتِ عملی کے باعث ان کی ذمہ داریاں تبدیل ہوئی ہیں تاہم وہ کوچ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ایمباپے کا کہنا تھا کہ ہر کوچ کا اپنا طریقہ اور سوچ ہوتی ہے اور اربیلوا ٹیم کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی ان کی اولین ترجیح ٹیم کی بہتری اور کامیابی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اربیلوا کی حکمتِ عملی میں دفاعی توازن اور اجتماعی کھیل پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے، جس کے باعث بعض اسٹار کھلاڑیوں کے انفرادی کردار میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
فٹبال حلقوں میں ایمباپے کے اس بیان کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے جب کہ مداح اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ نئے سیزن میں ریال میڈرڈ کی کارکردگی کس رخ پر جاتی ہے۔
