معروف بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج(daleep raj) دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 47 سال تھی۔
ریاست کرناٹکا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ راج کو رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا ، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔
معروف اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
اداکار کی مشہور فلموں میں میلانا، یوٹرن، آرکسٹرا میسور جیسی فلمیں شامل ہیں جبکہ انہوں نے مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔
دلیپ راج کی موت کی خبر پر ناصرف انڈسٹری بلکہ ان کے مداح بھی غمزدہ ہیں۔
