پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں زمبابوے ویمن ٹیم کوشکست دے کر3میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 67 رنز سے شکست دی،زمبابوے ٹیم 170رنز کے جواب میں 103رنز ہی بناسکی۔زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنائے۔

زمبابوے بیٹر سیبانڈہ18 اور چی گورہ 14رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں،مابھیرو12،بیزا11،مٹوبا10اور کیلس 8رنز بناکر آؤٹ ہوئیں،زمبابوے کی 4بیٹرز ڈبل فگرز تک نہ پہنچ سکیں۔
پاکستانی بالرز نشریٰ سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں،فاطمہ، سعدیہ،طوبا،عائشہ اورنتالیہ نے1-1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے ، ایمن فاطمہ 79 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
