ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈکپ 2025 کے گروپس کا اعلان

ایف آئی ایچ ہاکی جونیئر ورلڈکپ

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی مینز جونیئر ورلڈکپ 2025 کے لیے گروپس کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان اورروایتی حریف بھارت کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے اس گروپ میں چلی اور سوئٹزرلینڈ بھی شامل ہیں، جس سے کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست، بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو کپتانی سے دستبردار

گروپ اے میں دفاعی چیمپئن جرمنی کے ساتھ جنوبی افریقا، کینیڈا اورآئرلینڈ شامل ہیں اس بارٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار 24 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جو ہاکی کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند قدم قراردیا جا رہا ہے۔

ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شائقین پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ٹاکرے کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں