قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھلاڑی ہیں،دونوں وائٹ بال پلان کا حصہ ہیں،انہیں کچھ چیزوں میں بہتری کی ضرورت ہے اور وہ اس کیلئے کام کررہے ہیں۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرکے رینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، ہمیں صرف جارحانہ کرکٹ نہیں بلکہ اسمارٹ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔
سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی میں انتقال کر گئے
ٹی20 ورلڈکپ کی بھرپور تیاری کرنے کی کوشش کریں گے،بنگلا دیش کی ٹیم ایک بہترین حریف ہے اور اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں، بنگلا دیش کی ٹیم کو بالکل آسان حریف نہیں سمجھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہوا،اس دوران ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے ہیں،سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں اور مشاورت کے ساتھ بڑا اسکواڈ منتخب کیا،پلیئنگ الیون میں اور کپتان مل کر بنائیں گے۔