امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے گفتگو بہت مثبت رہی، روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات فوری شروع ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی شرائط دونوں فریقین آپس میں طے کریں گے، روس جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا کیساتھ بڑے پیمانے پر تجارتی تعلقات چاہتا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 4 سالہ ایل ایل بی پروگرام کی منظوری دیدی
اس تجارت سے یوکرین بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے،ویٹی کن نے روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ جرمنی، فرانس، اٹلی اور فن لینڈ کو بھی اس پیشرفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔