نَصْر مِّن اللَّہ وَفَتْح قَرِيب، وزیر اعظم شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا کہ نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اپنے بیان میں مختصر کہا کہ نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد فتح کے حوالے سے قرآنی آیت پڑھ کر مختصر بیان دیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے پاک بھارت جنگ بندی کی تصدیق کر دی

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے دونوں ممالک سے پوری رات بات چیت کی اور اس کی ثالثی کے باعث پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل فائر بندی پر راضی ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔


متعلقہ خبریں