انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے فارمیٹ میں بیٹرزاورباؤلرز کے درمیان مقابلے میں توازن رکھنے کیلئے ایک اننگز میں دو مختلف گیندوں کے استعمال کے قانون میں تبدیلی کے متعلق سوچنا شروع کر دیا۔
گزشتہ ہفتے ہرارے میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کے اجلاس میں ایک تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق اننگز کے 35 ویں اوورکے بعد سے ایک گیند استعمال کی جائیگی۔
پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد نے ملتان سلطان کو47 رنز سے شکست دیدی
یہ تجویز سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی سربراہی میں کام کرنے والی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی نے بورڈ کے سربراہان کو پیش کی۔
تجویزکے مطابق ہراننگز شروع تو دو گیندوں کیساتھ ہی ہو گی لیکن فیلڈنگ سائیڈ کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ 34 ویں اوورکے بعد باقی اوورزکیلئے دونوں میں کس گیند کا انتخاب کریں۔
کرکٹ بورڈزاس ماہ کے آخر تک اس متعلق اپنی رائے پیش کرینگے اوراس قانون پر اتفاق ہونے کی صورت میں جولائی میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں اس کو حتمی شکل دے دی جائیگی۔