سنچورین ٹیسٹ: جیت کیلئے پاکستان کو 7 وکٹیں، جنوبی افریقا کو 121 رنز درکار


پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ ہوم ٹیم نے 3 وکٹوں پر 27 رنز بنالیے جسے جیت کیلئے مزید 121 رنز درکار ہیں جبکہ قومی ٹیم فتح سے 7 وکٹیں دور ہے۔

سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 237 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سعود شکیل 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کے جینسن نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش سے متاثر رہا ہے، جہاں کھیل کا آغاز وقت پر نہ ہوسکا تھا، تاہم بارش تھمنے کے بعد پاکستان نے 88 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔

کھیل کا آغاز ہوا تو بابر اعظم اور سعود شکیل نے نہ صرف جنوبی افریقہ کی برتری ختم کی بلکہ 4 سے زائد کی اوسط کے ساتھ رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا جہاں دونوں بیٹرز کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔

اس دوران بابر اعظم 50 رنز بنا کر 153 کے مجموعے پر مارکو یانسین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

قومی ٹیم کے پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد رضوان تھے جو 3 رنز بنا کر 172 کے مجموعے پر مارکو یانسین کی گیند پر ہی آؤٹ ہوئے۔ مارکو یانسین نے پاکستان کی چھٹی وکٹ بھی لی۔ انہوں نے اس مرتبہ ایک رن بنانے والے سلمان علی آغا کو میدان بدر کیا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے جبکہ ہوم ٹیم نے 301 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجا کر 90 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں