دوسرا ون ڈے، محمد رضوان نے کیچ پکڑنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

محمد رضوان

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کپتان و وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک میچ میں کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے جبکہ ایڈم زمپا کا کیچ ان سے ڈراپ ہو گیا۔

دوسرا ون ڈے ، حارث رئوف اور شاہین کی شاندار بائولنگ، آسٹریلیا 163 پر آل آئوٹ

اگر وہ ایڈم زمپا کا کیچ پکڑ لیتے تو ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے۔

اس سے قبل سرفراز احمد، ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، کوئنٹن ڈی کاک، جوز بٹلر اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں