امریکی ریاست لوزیانا میں پولنگ کے دوران شدید طوفان کی پیش گوئی

Cyclone

امریکی ریاست لوزیانا میں پولنگ کے دوران شدید طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ریاست کے متعدد علاقوں میں تباہ کن ہوائوں اور طوفان کا خطرہ لاحق ہے،حکام نے طوفان کے پیش نظر لیول 2 کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

امریکی تاریخ دان نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیشگوئی کردی

دوسری جانب سوئنگ ریاستوں میں جاری انتخابات کا پولنگ ڈیٹا سامنے آ گیا، عالمی میڈیا کے مطابق ٹاس اپ ریاست پنسلوینیا میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔

پولنگ ڈیٹا کے مطابق نیواڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا اور ایریزونا میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے،مشی گن، پنسلوینیا اور وسکونسن میں کملا ہیرس آگے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں