کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور منگل کو 39 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔
کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔ کیونکہ ہیٹ ویو کی صورتحال سمندری ہواؤں کی مسلسل 3 روز تک بندش سے پیدا ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومتیں ڈیڑھ دو ماہ کیلئے ہیں، جاوید ہاشمی
دیگر عوامل میں درجہ حرارت 3 روزتک 40 ڈگری رہنے اور نمی کا تناسب دن کے وقت 60 فیصد تک تجاوز کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔
ادھر دیہی سندھ کے سجاول،ٹھٹھہ، عمرکوٹ،میرپورخاص،تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔