حکومت پنجاب کی طرف سے ٹریفک جرمانوں میں کمی کے بعد ون ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا۔آج سے کمرشل گاڑیوں کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق کار،موٹرسائیکل و کمرشل گاڑیوں کی مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے کم کردیئے گئے ہیں۔
بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پر اب چالان نہیں مقدمہ ہو گا، سخت کارروائی کا اعلان
موٹرسائیکل کے موبائل فون استعمال،لین لائن،ٹریفک بہاؤ میں خلل،پریشر ہارن اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک ہزار ہوگا،بغیر ہیلمٹ،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ دو ہزار ہی ہوگا۔
دو ہزار سی سی کار ڈرائیورز کو لین لائن پر دو ہزار جبکہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 3 ہزار جرمانہ ہوگا،بغیر لائسنس کمرشل گاڑی چلانے اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار جرمانہ ہوگا۔
ای چالان کے نام پر جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے ڈیجیٹل فراڈ، شہریوں کیلئے وارننگ جاری
دھواں چھوڑنے پر موٹرسائیکل اور رکشہ کو دو ہزار، کار کو تین ہزار جبکہ کمرشل گاڑیوں کو پانچ ہزار جرمانہ ہوگا،سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ٹریفک چالان کا مقصد شہریوں کی اصلاح کرنا ہے۔
