سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 23 شکایات نمٹا دیں۔
جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان،سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل،جج وفاقی آئینی عدالت حسن اظہر رضوی،لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز نے شرکت کی۔
ججز ٹرانسفر معاملہ ، جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا
احتساب اور شفافیت کیلئے کونسل نے سب سے پہلے اپنے ہی ممبران کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا،کونسل کے بعض ارکان کیخلاف شکایت سننے کیلئے کونسل کی سربراہی تبدیل کی گئی،بعد میں اجلاس کی صدارت وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کی۔
قائم مقام ممبران کے طور پر جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد وحید شریک ہوئے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
خواتین سائلین کو عدالتی کمپلیکسز میں محفوظ ماحول فراہم کریں گے، چیف جسٹس
سپریم جوڈیشل کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت 23 شکایات کا جائزہ لیا،جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 23 شکایات نمٹا دیں۔
