ایوان صدر اسلام آباد میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،صدرمملکت نے قومی خدمات کے اعتراف میں فوجی افسروں اور جوانوں کوایوارڈ دئیے۔
لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت شہید کوبےمثال جرأت کےاعتراف میں ستارہ بسالت سےنوازاگیا۔لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کا ایوارڈ ان کی اہلیہ نے وصول کیا۔
وزیراعظم کا 10مئی کو یوم معرکہ حق سے منسوب کر نے کا اعلان
وطن عزیز پر قربان ہونےوالے سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید کو ستارہ بسالت کاایوارڈ ملا،سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہیدکاایوارڈ ان کےوالد اوراہلیہ نےوصول کیا۔سپاہی اسرار محمد کو غیر معمولی بہادری کےاعتراف میں ستارہ بسالت دیاگیا۔
ائیرمارشل کاشف قمر کوبے مثال کارکردگی پر ہلال امتیاز(ملٹری ) دیا گیا،ائیر مارشل عامر شہزاد کو غیر معمولی خدمات پر ہلال امتیاز(ملٹری) کاایوارڈ ملا۔
میجر جنرل محمد شاہد ابڑو کو قومی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) کاایوارڈ دیا گیا،ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات کوپیشہ ورانہ خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) دیاگیا۔
میجر جنرل سبطین رفیق کوشاندار خدمات پر ہلال امتیاز(ملٹری) دیاگیا،رئیر ایڈمرل مظہر محمود ملک کو ہلال امتیاز (ملٹری ) کاایوارڈ ملا،میجر جنرل ملک مقبول رضا کو ہلال امتیاز(ملٹری) کا ایوارڈ دیاگیا۔
ائیروائس مارشل شاہد منصور جہانگیری کوپیشہ ورانہ خدمات پرہلال امتیاز (ملٹری) دیاگیا،میجر جنرل ملک محمد شہزاد کو ہلال امتیاز (ملٹری) کاایوارڈ دیاگیا۔
معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، مریم نواز
رئیر ایڈمرل رضوان صادق کومثالی کارکردگی پر ہلال امتیاز (ملٹری) کا ایوار ڈ دیاگیا،میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو ہلال امتیاز (ملٹری ) کاایوارڈ ملا۔
ائیر وائس مارشل طاہر محمود کو پیشہ ورانہ خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری ) دیاگیا،میجر جنرل قیصر سلیمان کو قومی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) دیاگیا۔
میجر جنرل عامر امین کو ہلال امتیاز (ملٹری) کاایوارڈ دیاگیا،میجر جنرل سید عمران عارف کو ہلال امتیاز (ملٹری) کاایوارڈ ملا،میجر جنرل ہارون حمید چودھری کوپیشہ ورانہ خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) دیاگیا۔
اسی طرح میجر جنرل وسیم افتخار چیمہ کو ہلال امتیاز (ملٹری) کاایوارڈ ملا،میجر جنرل محمد حسین کوپیشہ ورانہ خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) دیاگیا،میجر جنرل شعیب اکرم کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری ) کاایوارڈ دیاگیا۔
میجر جنرل یاسر نواز جنجوعہ،میجر جنرل سید عباس علی،ڈائریکٹرجنرل میڈیکل سروسز نیوی ریئر ایڈمرل رضوان صادق کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) کا ایوارڈ دیا گیا۔
شاندارقومی خدمات پرمیجرجنرل اعجاز احمد کو ہلال امتیاز (ملٹری )کاایوارڈ ملا،ایئروائس مارشل خالد محمود کوگرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری)دیاگیا ہے۔
مریم نواز نے راولپنڈی میں معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح کر دیا
میجر جنرل انجم ریاض،میجر جنرل ملک محمد شہزاد،رئیر ایڈمرل شہزاد حامد،رئیر ایڈمرل اظہر محمود کو بھی ہلال امتیاز(ملٹری) دیاگیا۔
میجر جنرل عتیق احمد،میجر جنرل نوید احمد،میجر جنرل محمد شہزاد خان،میجر جنرل محمد انتخاب عالم،میجر جنرل شاہد عامر افسر،میجر جنرل نثار الحق،میجر جنرل جواد ریاض اوررئیر ایڈمرل شہزاد اقبال کو ہلال امتیاز(ملٹری ) کاایوارڈ دیا گیا۔
