وفاقی کابینہ نے گندم کی خریدوفروخت کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیکر معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں حج پالیسی 2027-2030 کی جانچ کےحوالے سے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی سفارشات منظور کرلی گئی،وزارت مذہبی اموراورپرائیویٹ حج آپریٹرز کیلئےاحتساب کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
قیصر احمد شیخ پچھلے 2 سال سے بغیر تنخواہ کام کرنے والے وفاقی کابینہ کے واحد وزیر
وفاقی کابینہ نے کم قیمت ہاؤسنگ منصوبہ کی تعمیر وترقی سی ڈی اے کے سپرد کرنے کی منظوری دی،اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اورکچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے کم قیمت ہاؤسنگ منصوبہ بنایاجائےگا۔
پاکستان کسٹمزکےمحکمانہ ترقی کےامتحانات ایف پی ایس سی کےذریعےکروانےکی منظوری دی گئی ،وفاقی کابینہ نے قانون سازی کمیٹی کے 29 اپریل 2026 کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
ٹوبیکو مارکیٹنگ کنٹرول رولز میں ترمیم پر اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رائے لینے کی ہدایت کردی گئی۔
