انورا کمارا ڈسانائیکا سری لنکا کے صدرمنتخب


انورا کمارا ڈسانائیکا سری لنکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکن تاریخ میں پہلی بار ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، پہلی بار کوئی بھی امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا،سری لنکا کے موجودہ صدر تیسرے نمبر پر رہے۔

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں

صدر آصف زرداری نے سری لنکا کے نومنتخب صدر انورا کمارا کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ، انہوں نے کہا پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں بہترین تعاون کرتے آئے ہیں،صدر انورا کمارا کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

سوات ،سفارتکاروں کے سیکیورٹی قافلے میں شامل پولیس وین پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید، 4 زخمی

صدر مملکت نے سری لنکا کی قیادت، عوام کے لیے مسلسل خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ، دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سری لنکا کے نومنتخب صدر کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا تعلقات مزیدمضبوط بنانےاورمل کرکام کرنےکےخواہاں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں