مشہور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر پاکستان کریں گے۔
قرآن کا کئی زبانوں میں ترجمہ کر چکے، تفسیر سعدی کےہندی ترجمہ پر کام جاری ہے، عبدالمالک مجاہد
سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر نائیک کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی درج تھا جس میں بتایا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔