زمبابوے ٹی ٹین لیگ ، پی سی بی کا کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار

پی سی بی

پی سی بی نے زمبابوے ٹی ٹین لیگ کے لئے کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کردیا۔

زمبابوے کے شہر ہرارے میں 21 ستمبر سے شیڈول زم ایفرو ٹی ٹین لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا کیونکہ پی سی بی قومی کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکاری ہے۔

زم ایفرو لیگ کے لیے 7 پاکستانی کرکٹرز کا انتخاب ہوا ہے جس میں شاہنواز دھانی، آصف علی، حیدر علی، یاسر شاہ، محمد عرفان، شرجیل خان اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔

شاہنواز دھانی، آصف علی اور حیدر علی اس وقت فیصل آباد میں ہونے والے پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیموں کا حصہ ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال قومی کرکٹر کو لیگ کیلئے این او سی جاری نہیں کیا۔

مڈل نہیں ٹیل اینڈر ہوں، کوشش ہے دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آجاؤں، افتخار احمد

پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ زم ایفرو ٹی ٹین لیگ کو تاحال آئی سی سی سے منظوری نہیں ملی اس لیے این او سی کیسے دیا جا سکتا ہے، آئی سی سی کی طرف سے لیگ کو منظوری ملنے تک کسی قومی کرکٹر کو این او سی نہیں ملے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ این او سی نہ دینے کی پالیسی پر قائم رہتا ہے تو پھر فاسٹ بالر محمد عرفان اور سلمان ارشاد ہی اس لیگ میں کھیل سکیں گے کیونکہ دونوں کھلاڑی اس وقت پی سی بی کے کسی کنٹریکٹ کا حصہ نہیں۔

دوسری جانب زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے ترجمان کا موقف ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا فل بورڈ ممبر ہے اور اس نے لیگ کرانے کی اجازت دی ہے لہذا اب آئی سی سی کی منظوری کی ضرورت نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں