پی سی بی نے اعظم خان اور فخر زمان کو کیریبئن پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری کیا ہے۔
اعظم خان گیانا ایمازون واریئرز کی نمائندگی کریں گےجبکہ فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کے لیے میدان میں اتریں گے۔
سمگل شدہ گاڑیوں بارے ایمنسٹی سکیم کی افواہوں کی تردید
اس کے علاوہ محمد عامر اور عماد وسیم کو بھی سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی بھی اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کا حصہ ہوں گے۔
صائم ایوب کو سی پی ایل کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے کیونکہ وہ اس وقت پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔وہ بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شامل تھے ۔